Clever Frog

                           
                                مینڈک  ہوشیار      
                                  

ایک گھنے جنگل کے اندر ایک تالاب میں بہت سی مچھلیاں،کیکڑے اور مینڈک رہتے تھے-
انکی زندگی بڑی خوشگوار اور پر امن تھی-ان کے ساتھ دو خوبصورت مچھلیاں ہیرہ اور
کرن رہتی تھیں-وہ ساری مچھلیوں سے بڑی تھیں-وہ اپنی خوبصورتی پر بہت فخر کرتی تھی-
اسی تالاب میں ایک مینڈک اپنی بیوی کے ساتھ رہتا تھا-جسکا نام کولو تھا-مچھلیاں اور مینڈک
آپس میں دوست تھے-وہ اچھی زندگی گزار رہے تھے-
ایک دن دو مچھیرے دریا سے مچھلیاں پکڑ کر آ رہے تھے کہ انھیں شام ہو گئ-وہ تالاب کے
پاس آکر رک گۓ-روزانہ کی طرح مچھلیاں اور مینڈک تالاب میں اچھل اچھل کر کھیل رہے
تھے اور ایک دوسرے کو پکڑ رہے تھے-یہ خوبصورت منظر دیکھ کر مچھیرے تالاب کے پاس
رک گۓ-ایک مچھیرے نے کہا تالاب زیادہ گہرا نہیں ہے چلو انھیں پکڑتے ہیں-دوسرے نے کہا
اندھیرا ہو چکا ہے صبح آ کر انھیں پکڑیں گے اور یہ کہہ کر وہ چل دیے-
کولو مینڈک نے انکی ساری باتیں سن کر سب کو آ کر بتائیں-مینڈک نے سب کو کہا کہ ہمیں تالاب
چھوڑ دینا چاہیۓ-لیکن بڑی مچھلیاں ہیرہ اور کرن نہ مانیں،انھیں اپنی طاقت پر بڑا فخر تھا-ان
دونوں نے کہا کہ ہم اپنا تالاب نہیں چھوڑیں گے-ہمارے پاس بچنے کہ بہت سے طریقے ہیں
کرن نے کہا کہ وہ مچھیرے وآپس نہیں آئیں گے اور وہ سب مینڈک کی باتوں پر ہنسنے لگے-
لیکن مینڈ ک آنے والے خطرے کو محسوس کر رہا تھا ءس لیے اس نے اپنی بیوی کو ساتھ
لیا اور تالاب سے نکل گیا-

دوسری صبح دونوں مچھیرے اپنے مضبوط جال کے ساتھ آے،اور ساری مچھلیاں ،مینڈک اور
کیکڑے پکڑ کر ایک بڑی ٹوکڑی میں ڈالنے لگے-مینڈک اپنی بیوی کے ساتھ ایک چٹان کے
پیچھے چھپا ہوا تھا وہ باہر نکلا اور ٹوکری کے قریب آ کر کہا کہ اگر میں وقت پر صحیح
فیصلہ نہ کرتا تو میں بھی مصیبت میں پھنس جاتا-
پیارے بچو ہمیں اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ زندگی میں ہمیشہ صحیح وقت پر صحیح
فیصلہ کرنا چاہیۓ-اور اچھی کہانیوں کے لیے نور اردو ٹپس دیکھتے رہیں-

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form