جلد کے مسام کے لئے تجاویزTips for Skin Pores

اس آرٹیکل میں ہم آسان اور پہلے سے ہی دستیاب باورچی خانے میں موجود سامان سے جلد  کے مسا م اور داغ دھبوں کو ختم کرنے کا آسان حل بتائیں گے ۔جس کے لیے آپکو بازار جانے کی ضرورت نہی ہے بلکہ وہ ساری چیزیں آپ کے باورچی خانے میں موجود ہون گی۔

پیسٹ بنانے کا طریقہ


  دو چمچ ٹماٹر پیسٹ لے لو
جلی (جو کا دلیا) ایک چمچ
لیموں رس ایک چمچ
جوسر یا دستی طور پر ٹماٹر کا جوس بنائیں اورایک چمچ جو کا دلیہ  ملائیں ، ایک چمچ  تازہ لیموں کا رس شامل کریں، اگر آپ کی جلد تر ہے تولیموں زیادہ استعمال کریں ورنہ دوسری صورت میں نیبو کے رس کے چند قطرے استعمال کریں۔  یہ سب چیزیں اچھی طرح مکس کریں ۔آدھے گھینٹے تک اس مکسچر کو چہرے پر لگا رہنے دیں، اگر پیسٹ زیادہ  پتلی ہو جاۓ تو اس میں ٹماٹر کا پیسٹ اور شامل کر لیں۔
 اگر پیسٹ زیادہ گاڑھی ہو تومزید لیموں کے قطرے شامل کر لیں۔

تیس منٹ کے بعد دھولیں اور اسے نارمل  پانی سے دھوئیں، آپ کے تمام داغ دھبے اور مسام  آسانی سے صرف چند ہفتوں تک استعمال سے ختم ہو جائیں گے. کم سے کم چار ہفتوں تک استعمال کو یقینی بنائیں۔
تمام عمر کے مرد اور عورتوں کی جلد کے لیے یکساں مفید ہے۔


آپ یہ بھی پسند کریں گے                                






پودینہ ایک حیرت انگیز ہربل                               



پودینہ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے،اسے روزانہ کھانے سے بہت جلد وزن کم ہو جاتا ہے۔
بہت سی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے پودینے کا تیل کھایا جاتا ہے،اسے کھانے سے بھوک تیز لگتی ہے۔
یہ بد ہضمی ،الٹی کو روکتا ہے۔پودینہ بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔

پودینہ، مقبول جڑی بوٹیوں میں ہے بہت سے فوائد کا حامل ہے۔ جن میں  وزن میں کمی، امراض، ڈپریشن، تھکاوٹ، اور سر درد  شامل ہیں. یہ دمہ، میموری نقصان، اور جلد کی دیکھ بھال کے مسائل کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے. یہ  منہ اور سانس کی تازگی کے لیے سائنسی طور پر  جانا جاتا ہے . یہ ایک جڑی بوٹی ہے جسے سینکڑوں سالوں سے اس کی قابل ذکر دواؤں کی خصوصیات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے.

 مارکیٹ ٹوتھ پیسٹ، چونگ گیموں، سانس کا تازہ بنانا، کینڈیوں، اور ہڈیوں کی مصنوعات سے بھری ہوئی ہے، جن میں بنیادی طور پر پودینہ ہی استعمال ہوتا ہے۔ 
پودینے کا رس روزانہ چہرے پر لگانے سے چہرے کی جھریاں ختم ہو جاتی ہیں۔
پودینے کا تیل دماغ کو سکون اور ٹھنڈک مہیا کرتا ہے،اور یہ بہت سے دماغی مسائل کو ختم کرتا ہے۔

  سو گرام پودینے میں صحت مند اجزاء مندرجہ ذیل ہیں: نمی 84٪، پروٹین 4.8 فی صد

  فی فیٹ 0.2٪، معدنیات 1.9٪، کم کاربوہائیڈریٹ 5.8٪ کیلشیم 290 ملیگرام، فاسفورس 23 ملیگرام، فولاد 15 ملیگرام، سی وٹامنز 27 گرام اور کیلوری 48 ملی گرام.


پودینہ کے پتوں کے صحت کے لیے فوائد


ہم میں سے زیادہ تر پودینہ کی خوشبو سے واقف ہیں، لیکن اس کے فوائد اس سے کہیں زیادہ ہے. پودینہ کے صحت کے فوائد  مندرجہ ذیل  ہیں

ادویات میں استعمال

پودینہ ایک عظیم بھوک بڑھانے والا اور پیٹ کی صفائی کرنے والا ہے. یہ ہضم کو بھی فروغ دیتا ہے اور پیٹ میں سوزش یا سوزش کی صورت میں پیٹ درد میں آرام دیتا ہے. جب آپ کے پیٹ میں درد محسوس ہوتا ہے تو، ایک کپ پودینہ چائے پینا آپ کو آرام دے سکتا ہے. اس کے علاوہ، اگر آپ  ایسے شخص ہیں جو ہوائی جہاز یا کشتی کے ذریعے لمبا  سفر کرتے ہیں تو پودینے کا تیل آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہے ۔

جڑی بوٹی کی خوشبو آپ کے منہ میں سلویری گلینڈز کو اور دوسرے گلینڈ کو چالو کرتی ہے جو ہضم کے لیے لعاب مہیا کرتے  ہیں، اس طرح ہضم کو سہولت فراہم کرتی ہے. اس خاصیت کی وجہ سے بڑے پیمانے پر یہ ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ 
آج کل بہت سی بیماریوں کا علاج پودینے کی خوشبو سے کیا جاتا ہے۔
برطانیہ میں وسیع پیمانے پر پودینے کے پودے لگاۓ جا رہے ہیں
 امریکہ، یورپ جاپان اور چین میں یہ کاشت کرلیا گیا ہے. لوگ سبزیوں کی چائے پیتے ہیں

آپ یہ بھی پسند کریں گے                                 


                                        





سفرجل                                            

یہ سیب کی شکل کا پھل ہے،جو جنگلوں میں خودرو بھی ہے اور کاشت بھی کیا جاتا ہے،یہ پھل دنیا کے اکثر ممالک کے پہاڑی علاقوں میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ منڈیوں میں عام طور پر ستمبر اکتوبر کے دوران یہ پھل ملتا ہے
جب پک جاۓ تو لزیز مگر جاپانی پھل کی طرح قابض ہوتا ہے۔

احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

 حضرت طلحہ بن عبید رضی اللہ  تعالی عنہ روایت فرماتے ہیں کہ میں نبیصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہواتو وہ اسوقت اپنے اصحاب کی مجلس میں تھے،ان کے ہاتھ مین سفرجل تھا جس سے وہ کھیل رہے تھے،جب میں بیٹھ گیا تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف منہ کر کے فرمایا ؛اے اباذر یہ دل کو طاقت دیتا ہے سانس کو خوشبودار بناتا ہے اور سینہ سے بوجھ کو اتار دیتا ہے۔

حضرت جابر بن عبدا للہ  رضی اللہ  تعالی عنہ روایت فرماتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
(سفرجل کھاو کیونکہ وہ دل کے دورے کو ٹھیک کر کے سینہ سے بوجھ اتار دیتا ہے)

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سفرجل کھاو کہ دل کے دورے  کو دور کرتا ہے۔ اللہ تعالی نے ایسا کوئی نبی نہیں مامور فرمایا جسے جنت کا سفرجل نہ کھلایا ہو،کیونکہ یہ فرد کی قوت کو چالیس افراد کے برابر کر دیتا ہے۔  ابن ماجہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہار منہ کھانے کی ہدایت کی اور دل کی مختلف بیماریوں کے لیے اسے اکسیر قرار دیا۔
ان احادیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دل کے دورے کے علاوہ دوسری بیماریوں کے بارے میں اظہار خیال فرماتے ہوۓ ان کیفیات اور علامات کا ذکر فرمایا جن کے بارے میں علم الامراض کے ماہرین کو بیسویں صدی کے نصف کے قریب جا کر واقفیت ہوئی۔

میٹھا سفرجل ٹھنڈک پہچاتا ہے،میدہ کے لیے مقوی اور مصلح ہے،پیاس کو کم  کرتا ہے قے کو روکتا پے،پیشاب آور ہے،السر میں مفید ہے،ہیضہ کا بہترین علاج ہے۔جبکہ  اسکی جڑوں کا جوشاندہ یا پتوں کا عرق بھی اپنے  فوائد میں  تقریبا  ایسے ہی  ہیں۔ غذا کو ہضم کرتا ہے اور اگر کھانے کے بعد کھایا جاے تو پیٹ سے بوجھ کو اتار دیتا ہے۔محدثین کے بیان کے مطابق اسے کھانے سے پہلے کھانا زیادہ مفید ہے

تازہ سفر جل یا اسکا گودہ طبی ضروریات کے لیے کافی ہیں،لیکن اسکو بھون کر شہد کے ساتھ ملا کر کھایا جاۓ تو زیادہ مفید ہوتا ہے۔
یہ سانس سے گٹھن دور کر کے اسے خوشبودار بناتا ہے۔ذہبی رحمتہ اللہ علیہ کے مشورہ کے مطابق اگر اس کے ساتھ عنبر بھی شامل کر لیا جاۓ تو افادیت میں اضافہ ہوتا ہے اسے کھانے سے پتہ کی سوزش میں کمی آتی ہے۔اسکے بیج حلق کی سوزش کو رفع کرتے ہیں اور سانس کی گھٹن دور کرتے ہیں،اسکا شہد میں مربہ بہترین غذا اور دوا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے                                           







   انجیر کے حیران کن فوائد                                                                                                                                                                                              



ارشاد نبوی صل اللہ علیہ وسلم ہے
حضرت ابوالدردا رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ
نبی صل اللہ غلیہ وسلم کی خدمت میں کہیں سے انجیر سے بھرا ہوا تھال آیا،انھوں نے ہمیں فرمایا کہ کھاو،ہم نے اس مین سے کھایا اور پھر ارشاد فرمایا' اگر کوئی کہے کہ کوئی پھل جنت سے زمین پر آ سکتا ہےتو میں کہوں گا کہ یہی وہ ہے،کیونکہ بلاشبہ جنت کا میوہ ہےاس میں سے کھاو یہ بواسیر کو ختم کر دیتی ہےاور گھینٹھیا یعنی جوڑوں کے درد میں مفید ہے

مشہور محدث حافظ ابن قیم لکھتے ہیں کہ انجیر ارض حجاز اور مدینہ میں نہیں ہوتی،بلکہ اس علاقہ میں عام پھل صرف 
کھجور ہی ہے۔لیکن اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اسکی قسم کھائی ہے،یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اس سے حاصل ہونے والے فائدے بے شمار ہیں،اسکی بہترین قسم سفید ہے،یہ گردہ اور مثانہ سے پتھری کو حل کر کے نکال دیتی ہے،یہ بہترین غذا ہے اور زہروں کے اثرات سے بچاتی ہے حلق کی سوزش،سینہ کے بوجھ،پھیپھڑوں کی سوجن مین مفید ہے۔
جگر اور تلی کو صاف کرتی ہے،بلغم کو پتلا کر کے نکالتی ہے۔

جالینوس نے لکھا ہے کی انجیر کے ساتھ جرز اور بادام ملا کر کھانے سے خطرناک زہر جسم پر اثر نہیں کرتے۔
انجیر کا گودابخار کے دوران مریض کے منہ کو خشک ہونے نہیں دیتا،یہ چھاتی کی پرانی سوزش میں مفید ہے۔
انجیر کو نہار منہ کھانا  بہترین فوائد کا حامل ہوتا ہے،کیونکہ یہ آنتوں کے بند کھولتی ہے،پیٹ سے ہوا کو نکالتی ہے اسکے ساتھ اگر بادام بھی کھاۓ جائیں تو پیٹ کی اکثر بیماریاں دور بھاگتی ہیں۔

انجیر پرانی قبض کا بہترین علاج ہے۔اسکے گودے میں پایا جانے والا دودھ نمکین ہے۔اور اس میں پاۓ جانے والے چھوٹے چھوٹے دانے پیٹ کے حموضات میں پھول کر آنتوں میں حرکات پیدا کرنے کا باعث ہوتے ہیں۔پرانی قبض کے مریض اگر کچھ دن باقاعدہ انجیر کھائیں تو یہ تکلیف ہمیشہ کے لیے رخصت ہو سکتی ہے۔

انجیر میں خوراک کو ہضم کرنے والے عناصر کی ترکیب نہایت عمدہ ہے،انجیر خون کی نالیوں میں جمی ہوئی غلاظتوں کو نکال سکتی ہے اور اسکی اسی افادیت کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بواسیر میں پھولی ہوئی وریدوں کی اصلاح کے لیے استعمال فرمایا

اکثر اوقات بلڈ پریشر میں زیادتی خون  کی نالیوں میں موٹائی آجانے سے ہوتی ہے،انجیر اس مشکل کا بہترین حل ہے۔ بڑھاپے میں جب خون کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں اور دماغ میں خون کی قلت مریض کو نیم بے ہوش یا مخبوط الحواس بنا دیتی ہے،اعضاء میں بھی فالج کی سی کیفیت ہوتی ہے،اس بیماری میں انجیر اکسیر کا درجہ رکھتی ہے مگر شرط یہ ہے کہ مریض  ایک کثیر مقدار پانچ چھ مہینے مسلسل استعمال کرے

خشک انجیر کو توے پر جلا کردانتوں پر اس راکھ کا منجن کیا جاۓ تو دانتون سے رنگ اور میل کے داغ اتر جاتے ہیں۔
انجیر کے تازہ پھل سے نچوڑ کر دودھ نکال کراگر مسوں پر لگایا جاۓ تو وہ گر جاتے ہیں،اسکے پتوں کو کوٹ کر پھوڑوں کو  پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
          
                                         

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form