nmaz ky fraiz,wajbat فرائض،واجبات،نماز


نماز کے فرائض                                                             
نماز میں کل 13 فرائض ہیں، جن میں سے ایک فرض بھی ادا کرنے سے رہ جائے تو نماز دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔نماز کے باہر 7 فرائض ہیں جن کو نماز کی شرائط بھی کہا جاتا ہے۔
نماز کی شرائط درج زیل ہیں۔
1۔ بدن کا پاک ہونا۔
کپڑوں کا پاک ہونا۔ .2
ستر کا ڈھکا ہوا ہونا۔.3
جگہ کا پاک ہونا۔.4
قبلہ رخ ہونا۔.5
نماز کا وقت ہونا۔.6
نیت کرنا۔ .7

نماز کے اندر مندرجہ زیل چھ اعمال فرض ہیں 

نیت باندھتے وقت اللہ اکبر کہنا 1

 ۔2   قیام کرنا یعنی کھڑا ہونا 

۔ 3 قرآت کرنا یعنی قرآن مجید کی ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیات پڑھنا ۔

۔4 رکوع کرنا 

۔5  دو سجدے کرنا

۔6  آخری رکعت میں اتنی دیر بیٹھنا،جتنی دیر التحیات پڑھنے میں لگتی ہے۔

نماز کے فرائض میں سے کوئی فرض رہ جاے تو نماز ادا نہیں ہوتی،بلکہ مکمل نماز دوبارہ پڑھنی پڑھے گی۔

نماز کے واجبات                                    

واجبات نماز ان اعمال کو کہتے ہیں جن کا نماز میں ادا کرنا ضروری ہے۔
اگر ان میں سے کوئی عمل بھولے سے چھوٹ جاے تو،سجدہ سہو کرنے سے نماز درست ہو جاتی ہے۔اگر ان میں سے کوئی عمل جان بوجھ کر چھوڑا جاۓ تو نماز ادا نہیں ہوتی،بلکہ دوبارہ پڑھنی پڑھتی ہے۔

 ۔1 فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں کو قرآت کے لیےمقرر کرنا۔
۔2 فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں،اور واجب،سنت اور نفل نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورہ یا بڑی ایک آیت یا    
چھوٹی تین آیات پڑھنا۔   
۔3 سورہ فاتحہ کو دوسری سورت سے پہلے پڑھنا۔
۔4 قرآت اور رکوع میں،سجدوں اور رکعتوں میں ترتیب قائم کرنا۔
۔5 قومہ کرنا،یعنی رکوع سے اٹھ کر سیدھا کھڑا ہونا۔
۔6 جلسہ یعنی دونوں سجدوں کے درمیان سیدھا بیٹھ جانا۔
۔7 تعدیل ارکان،یعنی رکوع وسجدہ کو اچھی طرح ادا کرنا۔
۔8 تین اور چار رکعتوں والی نماز میں،دو رکعتوں کے بعد،تشہد کی مقدار بیٹھنا۔   
۔9 دونوں قعدوں میں تشہد پڑھنا۔
۔10 امام کو نماز جمعہ،فجر،مغرب،عشاء،نماز عیدین،تراویح اور رمضان شریف کے وتروں میں آواز سے قرآت کرنا،ظہر اور عصر کی نمازوں      
 میں آہستہ پڑھنا۔       
۔11 لفظ سلام کے ساتھ نماز سے علیحدہ ہونا۔
۔12 نماز وتر میں قنوت کے لیے تکبیر کہنا اور دعاے قنوت پڑھنا۔
۔13 دونوں عیدوں کی نمازوں میں زائد تکبیریں کہنا۔
  

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form